2 جون، 2013، 12:39 PM

پاکستان

پشاورمیں خاتون سمیت چار افراد ہلاک

پشاورمیں خاتون سمیت چار افراد ہلاک

مہر نیوز/2 جون /2013ء:پاکستان کے شہرپشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ متھرا میں زرمینہ نامی شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا۔ لالہ کلے کے علاقہ میں عنایت علی جبکہ بڈھ بیر میں فائرنگ کے واقعہ میں عباد الرحمن نامی شخص قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ متنی میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔

News ID 1822832

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha